۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان الصادق (ع) انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، فنانس و تکافل کی جانب سے منعقدہ AAOIFI سے منظورشدہ کورس کی تقریب میں شرکت اور اہم خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے الصادق (ع) انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، فنانس و تکافل کی جانب سے منعقدہ AAOIFI سے منظور شدہ کورس کی تقریب میں شرکت اور اہم خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان و ممبر شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے الصادق (ع) انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، فنانس و تکافل [ زہرا(س) اکیڈمی] اور الناصح سولوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت 11 نومبر 2023ء بروز ہفتہ، کراچی کلب میں AAOIFI سے منظورشدہ کورس کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب میں شرکت کی۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی الصادق (ع) انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت اور اہم خطاب

اس تقریب میں بینکنگ انڈسٹری اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینئر آفیشلز اور شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین اور ممبر حضرات اور مختلف بینکوں کے اسلامک بینکنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور ٹریڈ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور الصادق کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

تمام شرکاء اور مقررین نے الصادق (ع) انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ کے اس اقدام کو سراہا اور اسے فیڈرل شریعت کورٹ کے بینکنگ نظام کو سود سے پاک نظام میں تبدیل کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی طرف ایک اہم اور مثبت قدم قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .